Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش، گوادر پھر ڈوب گیا، نیشنل ہائی وے کے پلوں اور ریلوے ٹریک کو بھی نقصان

Published

on

گوادر، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی،جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گوادر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا، گوادر اور نواحی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر 2 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے متبادل راستہ بحال کرنے کیلئے  کام جاری ہے،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کےمختلف مقامات پر پلوں کو نقصان پہنچا،ٹریفک متبادل راستوں پر رواں دواں ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ: حالیہ بارشوں نے نوشکی، چاغی اور نوکنڈی میں بھی نقصانات کئے ہیں،حب ندی متبادل راستہ ایک بار پھر سیلاب میں بہہ گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے لائن کو اسپین تنگی کے قریب نقصان پہنچا،ہرنائی سبی ریلوے سروس  7 روز سے معطل ہے، جلدبحالی کیلئے کام جاری ہے۔

پسنی اور گردونواح میں صبح سے موسلادھار بارش جاری ہے، گلیوں،گھروں میں پانی بھر گیا،پسنی میں موسلادھار بارش سے چند مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔کوئیک رسپانس ٹیمیں اور سول انتظامیہ پسنی  میں پانی کی نکاسی کیلئے تعینات کردی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔چمن اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سبی اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 21 اور گوادر میں 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین