Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی طرف سے گواہان پیش کرنے کی استدعا مسترد

Published

on

Petition against arrest in Toshakhana's fresh reference dismissed as ineffective

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گواہان پیش کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے وکیل گواہان کا اس کیس سے تعلق قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔عدالت نے فریقین سے جمعرات کو حتمی دلائل طلب کر لیے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کے مقدمے میں منگل کے روز متعلقہ عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

مقامی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نےبدھ کو اس مقدمے کی سماعت شروع کی تو عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت سے استدعا کی کہ گواہوں کی لسٹ تیار کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ’یہ مقدمہ غلط ڈکلریشن کا ہے گواہوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’گواہوں کی لسٹ کیس کو التوا میں ڈالنے کی کوشش ہے۔‘

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ جو لسٹ پیش کی گئی ہے اس میں گواہ عثمان علی کون ہے؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ محمد عثمان علی نے فارم بی سمیت تمام دستاویزات تیار کیں ہیں۔ کہ پٹیشن کلائنٹ خود نہیں بلکہ اس کا وکیل دائر کرتا ہے۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایشو فارم بی ہے اس پوائنٹ پر آئیں‘ جس پر عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ میں اپنے اکاؤنٹنٹ کو عدالت کے سامنے بطور گواہ لانا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ’میرا کیس یہ ہے کہ اس وقت میرے پاس تحائف نہیں تھے۔‘

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’آرٹیکل دس اے جو کہ فیئر ٹرائل سے متعلق ہے، اس کے مطابق مقدمہ چلایا جائے اور یہ ہمارا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’پراسیکوشن یہ نہیں کہہ سکتی کہ کونسا غلط ہے کون سا صحیح ہے یہ ہمارا حق ہے۔‘

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’ملزم عمران خان نے آج پرائیویٹ گواہ پیش نہیں کیے اور ملزم نے سرکاری گواہان کی فہرست بھی پیش نہیں کی۔‘

عدالت نے کہا کہ ’آج جمع کروائی گئی گواہوں کی فہرست میں ٹیکس کنسلٹنٹ اور ایک اکاؤنٹنٹ شامل ہیں۔‘

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کےمطابق کیس فارم بی اور جھوٹے ڈیکلریشن کا ہے اوریہ غیر متعلقہ گواہ ہیں۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سماعت کے دوران آپ کو بتایا گیا تھا کہ آج گواہ پیش کرنے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ’میں سمجھا تھا کہ آپ فیصلہ کررہے ہیں گواہ آیا ہے یا نہیں۔ مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ گواہان کے متعلقہ ہونے پر فیصلہ دیں گے۔ ‘

سابق وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ ’گواہ پیش کرنا ہمارا حق ہے اور ملزم کے وکیل کے مطابق تمام گواہ اس کیس سے متعلقہ ہیں عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف فرد جرم میں اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔‘

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین