Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

توشہ خانہ ریفرنس، نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹہ تفتیش

Published

on

New case of Tosha Khana, judicial remand of Imran Khan and Bushra Bibi extended till September 16

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا چوتھا مرحلہ مکمل ہوگیا، نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی، ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے ملزمان سے تقریبا ایک گھنٹہ تک تفتیش کی۔

تفتیش میں ملزمان کو تحفہ میں ملنے بلگیری جیولری سیٹ سے متعلق سوالات کئے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب تفتیشی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر عباس بھی شامل تھے۔
نیب ٹیم نے ملزمان سے آج چوتھی بار توشہ خانہ تحائف سے متعلق تفتیش کی، نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔
ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر 22 جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کیساتھ عدالت پیش کیا جائیگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین