Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں تاجروں کا عید سیزن فلاپ، 70 فیصد مال گوداموں میں بچ گیا

Published

on

کراچی میں عید سیزن بری طرح فلاپ ہوگیا، تاجروں کے مطابق سیزن میں فروخت کے لیے اسٹاک کیا گیا 70 فیصد مال گوداموں میں بچ گیا۔

کراچی تاجر اتحاد کے مطابق عید سیزن میں خریداری شدید مایوس کن رہی اور تاجر محض 15 سے 18 ارب روپے کی ہی سیل کر سکے۔

گزشتہ برسوں کے مقابلے خریداری تقریبا 40 فیصد تک محدود رہی، تاجر رہنمائوں کے مطابق رمضان کے آخری عشرے کے دوران شہر کے معروف کاروباری مراکز کلفٹن، صدر، جامع کلاتھ، جوبلی، طارق روڈ، بہادر آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا، حیدری، لانڈھی ، کورنگی اور ملیر کے بازاروں میں شہریوں کا رش ضرور رہا تاہم قوت خرید میں شدید کمی کے سبب عوام کی بڑی تعداد صرف ونڈوشاپنگ تک محدود رہی۔

دوسری جانب ملک میں کسی غیر متوقع سیاسی اور معاشی بحران کے خدشے کے پیش نظر تاجروں نے بھی مال اسٹاک کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔

عید پر زیادہ تر خریداری بچوں کے کپڑوں اور جوتوں تک ہی محدود نظر آئی، دوسرے نمبر پر مردانہ و زنانہ شلوار سوٹ اور فٹ وئیر کی خریداری دیکھی گئی۔

جبکہ گھروں کی سجاوٹ، بنائو سنگھار کا سامان، کاسمیٹکس ، کھلونوں اور فرنیچر کی فروخت نا ہونے کے برابر رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین