Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ایک ہزار 937 بدنام افسروں کے تبادلے

Published

on

بجلی چوری میں ملوث  تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کےخلاف بڑی کارروائی میں گریڈ سترہ سے بیس کے 1ہزار937افسران کے تبادلے کردئیے۔ 248 بدنام افسران کو ہیڈکوارٹرز بھیج دیاگیا،،گریڈ انیس کے 91اور گریڈ 20 کے 23افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بری شہرت رکھنے والے248افسران کو ہیڈکوارٹرز میں بھیج دیا، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 68بری شہرت کے افسران کو ہیڈ کوارٹر یا کم اہم جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

گریڈ سترہ کے 1290 ایس ڈی او اور آر اوز، گریڈ اٹھارہ کے 533 ایکسینز اور ڈی سی ایمزبھی تبدیل کئے گئے ہیں۔

گریڈ انیس کے 91اور گریڈ 20 کے 23افسروں کو بھی تبدیل کیا گیا ہے،لیسکو نے سب سےزیادہ 351گیسکو نے 142، فیسکو نے 201افیسرز کو تبدیل کیا۔

آئیسکو نے 221,میپکو نے314، پیسکو نے 307، حیسکو نے 122افیسرز تبدیل کردئیے،سیپکو نے 86، کیسکو نے 168اور ٹیسکو نے 35افسران کو تبدیل کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین