Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ترک اداکار بوراک اوزچیویت کی لاہور آمد، ایک پرفیوم لانچنگ کا حصہ بنے

Published

on

معروف ترک اداکار بوراک اوزچیویت نے کہا ہے کہ مجھے بہت  خوشی ہے پاکستان آیا ہوں، ہمارا سیریل کرولوس عثمان ترکیہ کےساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مشہور ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوراک اوزچیویت نے کہا کہ پاکستان میں آکر ضرور کام کرنا چاہوں گا، پاکستانی لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔ امید یے یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔

بوراک اوزچیویت نے کہا کہ ہمارا سیریل کرولوس عثمان ترکیہ کےساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مشہور ہے،ہمیں شروع سے ہی معلوم تھا یہ سیریل پاکستان میں بہت مشہور ہے، میں بھی پاکستان کو بہت فالو کرتا ہے۔

بوراک ترک ڈرامہ کرولوس عثمان میں عثمان غازی کا کردار ادا کررہے ہیں،بوراک کو نجی برانڈ نے پرفیوم لانچ کے لیے پاکستان مدعو کیا ہے۔نجی کمپنی نےبوراک سے رولر نامی پرفیوم لانچ کروایا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین