شوبز
ترک اداکار بوراک اوزچیویت کی لاہور آمد، ایک پرفیوم لانچنگ کا حصہ بنے
معروف ترک اداکار بوراک اوزچیویت نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے پاکستان آیا ہوں، ہمارا سیریل کرولوس عثمان ترکیہ کےساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مشہور ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوراک اوزچیویت نے کہا کہ پاکستان میں آکر ضرور کام کرنا چاہوں گا، پاکستانی لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔ امید یے یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔
بوراک اوزچیویت نے کہا کہ ہمارا سیریل کرولوس عثمان ترکیہ کےساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مشہور ہے،ہمیں شروع سے ہی معلوم تھا یہ سیریل پاکستان میں بہت مشہور ہے، میں بھی پاکستان کو بہت فالو کرتا ہے۔
بوراک ترک ڈرامہ کرولوس عثمان میں عثمان غازی کا کردار ادا کررہے ہیں،بوراک کو نجی برانڈ نے پرفیوم لانچ کے لیے پاکستان مدعو کیا ہے۔نجی کمپنی نےبوراک سے رولر نامی پرفیوم لانچ کروایا