پاکستان
سپریم کورٹ کے جج دفتر سے آئی جی پنجاب کو فون کر کے اپنی ترقی کا حکم دینے والے دو کانسٹیبل گرفتار
سپریم کورٹ کا جج ظاہر کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس ملازمین کی ترقی کاحکم دینے والے 2کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شہزاد قمراور محمد پرویز نے سپریم کورٹ کے ایک جج کے دفتر سے سرکاری نمبر فون کیا اورخود کو سنیئر سرکاری افسر ظاہر کر کے آئی جی پنجاب کو دو پولیس اہلکاروں شہزاد قمر C7607/C13162کو جلدی سے ترقی دیکر ترقی کا نوٹیفکیشن بھجوانے کے لیے کہا۔
ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبلز شہزاد قمر اور محمد پرویز نے خود کو سنیئر سرکاری افسر ظاہر کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو فون کرکے اختیارات سے تجاوز کیا ،سرکاری دفتر کا ناجائزاستعمال کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق آئی جی ہنجاب کی جانب سے سپیریم کورٹ کے جسٹس کو ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا تصدیق کی تو فراڈ کا علم ہوا۔
تھانہ پرانی انارکلی میں دو اہلکاروں شہزاد قمراور محمد پرویز کے خلاف جعلسازی، ٹیلی گراف ایکٹ اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی