Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے4 ججز کو بھی مشکوک خط موصول

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز کو بھی ڈاک کے ذریعے مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔

ججز نے مشکوک خطوط ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کرکے ان کے حوالے کئے،ججز نے ڈی آئی جی آپریشنز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات کی ہدایت کی۔

خطوط سینئر جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ کو موصول ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے خطوط قبضے میں لے لیے،فرانزک ٹیمیں بھی ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اوپر لگا پاوڈر کیمیکل جانچنے کے لئےلیب بھجوایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک خطوط لانے والے ڈاکیے کو بھی بٹھا لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک 4 ججز کو خط موصول ہوا  ہے،اس حوالے سے تمام ٹیموں کو ہائیکورٹ  بلایا  گیا ہے تاکہ تعین کیا جاسکے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ابھی ہم میڈیا سے کچھ نہیں  شیئر  کر سکتے جب تک کوئی مکمل تحقیق نہیں ہوتی،آدھی انفارمیشن شیئر نہیں کرنا چاہتے،ایک ایک عدالت میں جاکر چیک کررہے ہیں۔

دو اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو مشکوک خط ملے تھے جن میں ایک سفید سفوف کے ساتھ دھمکی بھی دی گئی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خط ملنے کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین