کھیل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 18 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کی فتح میں اذان اویس کی شاندار سنچری نے نمایاں اسکور ادا کیا جبکہ شاہزیب خان اور سعد بیگ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اذان اویس نے 130 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران بھارتی بولرز کی گیندوں پر 10 چوکے بھی لگائے۔
اوپنر شاہزہب نے 88 گیندوں پر 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انہوں نے دوران بیٹنگ 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
کپتان سعد بیگ نے 138 رنز پر دوسری وکٹ گر جانے کے بعد اذان اویس کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر ناقابلِ شکست 125 رنز کی شراکت قائم کی۔
سعد بیگ نے اس دوران 51 گیندوں پر 68 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 1 چھکا اور 8 چوکے لگائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی