ٹاپ سٹوریز

بے یقینی کا خاتمہ ہوگا، ن لیگ، پیپلز پارٹی،درست فیصلہ دیا، آئی پی پی، الیکشن کمیشن کے اعلان پر ردعمل

Published

on

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو سراہا ہے اور صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد بے یقینی کا خاتمہ ہوجانا چاہیئے، اب تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی تیاری کرنی چاہیئے،امن کے ساتھ انتخابات اس وقت ملک کی ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دے دی جائے،الیکشن کمیشن نے تاریخ دی، غیریقینی صورتحال میں بہتری آئے گی، لیول پلیئنگ فیلڈ کااس ایشو سے کوئی تعلق نہیں ہو الگ ہے معاملہ ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بالکل درست فیصلہ دیا ہے، ائین اور قانون کے مطابق الیکشن کرا دیں، ہمیں کچھ اور نہیں چاہیے، جنوری کے آخر میں انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے بالکل درست دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کو مشکلات پیش آ سکتی  ہیں، ہمارے دور میں جو مہنگائی ہوئی اس کے وجہ سے ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں تھے، مہنگائی کی رہی سہی کسر اس حکومت نے پوری کردی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے،نئی مردم شماری کے بعد 2 سے اڑھائی کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version