تازہ ترین
بنوں میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے سپلائی ڈپو کی دیوار توڑی اور آگ لگائی، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ
بنوں میں پرتشدد واقعات پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15جولائی کوخودکش حملہ آورنےبارودسےبھری گاڑی سکیورٹی فورسزکےسپلائی ڈپومین گیٹ پردھماکےسے اڑادی،واقعہ میں 8 سکیورٹی اہلکار اور 3 شہری شہید ہوئے،حملے کا پاک فوج نے بہادری سے جواب دیا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں کو واصل جہنم کیا،ہلاک دہشتگردوں کو سرحد پار غیر ملکی عناصر کی پشت پناہی حاصل تھی،سکیورٹی فورسزاورپولیس پرحملےمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتےہیں۔
محکمہ داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 19 جولائی کو سیاسی سمیت تاجر برادری کا اجتماع ہوا،احتجاج پرامن طور پر ختم ہوا،اس دوران مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا،سکیورٹی فورسز کے سپلائی ڈپو پر لگائے گئے خیموں کو آگ لگا دی، ڈپو کی دیوار کو گرا دیا اور فائر کیا گیا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں وہاں سے نکالنے کی کوشش کی،اس دوران ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےہدایت کی کہ مظاہرین کو پرامن منشتر کیا جائے، 20جولائی کووزیراعلیٰ نےصوبائی وزیراوردیگرکو مظاہرین سےبات چیت کیلئےبھیجا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی ٰ نے اس واقعہ میں ایک انکوائری بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،40 رکنی جرگہ کو مسئلہ کو باہمی طور پر حل کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے،جرگہ نے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سمیت انتظامیہ سے بات چیت کی،جرگہ مظاہرین کے 16 پوائنٹس ایجنڈا کو سامنے لایا۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ان نکات پر غور کیا جارہا ہے جو حل ہوسکتے ہیں اسے فوری تسلیم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود معاملے کی نگرانی کررہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی