Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سعودی ولی عہد کی قیادت میں معاشی انقلاب لا سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ محمدبن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

عرب میڈیا سے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،پاک سعودی  تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور سعودی عرب خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی،ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی عرب سمیت دیگر شراکت داروں سے جامع بات کی،میرےدورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی جو نتیجہ خیزرہی،جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار بڑھاسکتے ہیں،آئی ٹی شعبے میں سعودی عرب نے نمایاں خدمات انجام دیں،آئی ٹی شعبے میں پاکستان سعودی عرب کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک سعودی مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے،تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرسکیں گے، کویت، قطر، یو اے ای اور ترکیہ بھی آئی ٹی و سرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنر بن سکتےہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا عظیم دوست ہے وہ بھی اس میں پارٹنر بن سکتا ہے،محمدبن سلمان کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں،پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے،اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات اور بنیادی نظام کی تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں،شہبازاسپیڈ اب پاکستان اسپیڈ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین