Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں بدامنی، ایم کیو ایم نے عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا

Published

on

In Punjab, relief on electricity bills is discrimination, people are being forced to come and sit on the streets, Farooq Sattar

ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہر میں امن قائم نہ ہوا تو عید کے بعد وزیر اعلی ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔

کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان عبدالرحمان کے جنازے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے کراچی میں بد امنی اور لوٹ مار کے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے، صوبائی حکومت شہر میں امن کے قیام کی زمہ دار ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،ان واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،ہم سول نافرمانی کی بات نہیں کررہے صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ یہ جو معاشی اور معاشرتی مسائل ہیں ان پر وفاق اور صوبوں کو مل کر جامع حکمت عملی بنانی ہوگی، رمضان میں لوگ صبر کر رہے ہیں لیکن عید ہمارے لیے تجدید عہد ہے کہ ہم سر اٹھا کے جینا چاہتے ہیں، ہم یہ ٹیکس جان و مال کی حفاظت کے لیے دیتے ہیں، ہم پر یہ ٹیکس حرام ہے اگر ہم اسے دیں لیکن ہماری جان و مال، عزت محفوظ نا رہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں امن قائم نہ ہوا تو عید کے بعد وزیر اعلی ہاؤس کاگھیراؤ کریں گے۔

یاد رہے کہ کراچی شہر میں عبدالرحمن کی ہلاکت کے بعد رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق شہریوں کی تعداد 45 ہوگئی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین