Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے تک سپریم جوڈیشل کونسل مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ نہیں دے گی، چیف جسٹس

Published

on

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے،سپریم جوڈیشل کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ   کا ریمارکس میں کہناہے کہ  سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی،مظاہر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے اوپن کورٹ کارروائی کی، سپریم جوڈیشل کونسل نے سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے ،سپریم جوڈیشل کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی، مظاہر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے آج کی کارروائی پر کہا کہ مظاہر نقوی نے رجسٹرار کو بذریعہ خط مطلع کیا ہے کہ انہوں نے خواجہ حارث سے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے،کونسل نے مظاہر نقوی کو اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی گواہ پر جرح کر سکتے ہیں،کونسل کی اوپن کارروائی میں کوئی بھی آ کر گواہ پر جرح کر سکتا ہے،آج کی کارروائی میں کسی نے گواہان پر جرح نہیں کی۔

کونسل نے مزید کارروائی کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین