تازہ ترین
سپریم کورٹ کے فیصلے تک سپریم جوڈیشل کونسل مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ نہیں دے گی، چیف جسٹس
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے،سپریم جوڈیشل کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ریمارکس میں کہناہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی،مظاہر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے اوپن کورٹ کارروائی کی، سپریم جوڈیشل کونسل نے سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے ،سپریم جوڈیشل کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی، مظاہر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے آج کی کارروائی پر کہا کہ مظاہر نقوی نے رجسٹرار کو بذریعہ خط مطلع کیا ہے کہ انہوں نے خواجہ حارث سے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے،کونسل نے مظاہر نقوی کو اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی گواہ پر جرح کر سکتے ہیں،کونسل کی اوپن کارروائی میں کوئی بھی آ کر گواہ پر جرح کر سکتا ہے،آج کی کارروائی میں کسی نے گواہان پر جرح نہیں کی۔
کونسل نے مزید کارروائی کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔