Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے سے استعمال میں نہ آنے والے دفاتر اور پراپرٹی واپس طلب

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے غیراستعمال شدہ پراپرٹیزاوردفاترواپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سی اے اے حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کو ملک بھرمیں غیر استعمال پراپرٹیز اور دفاتر فوری واپس کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا،جس میں قومی ائیرلائن انتظامیہ کوغیراستعمال شدہ عمارتیں اورزمین فوری طورپرواپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق پی آئی اے کے پاس سی اے اے کی جتنی پراپرٹی استعمال میں نہیں ہے واپس کی جائے،اس عمل سے اس سے پی آئی اے کی ماہانہ کرائے کی مد میں اخراجات بھی کم ہونگے۔

 پی آئی اے کے جی ایم ورکس نے تمام شعبہ جات کو زیر استعمال نہ ہونے والی بلڈنگز اورزمینوں کی تفصیلات 15 دسمبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی سی اے اے پی آئی اے سے آفس دفاتراورپراپرٹی واپسی کے معاملے پر وزارت ہوابازی کو بھی آگاہ کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین