Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکی برطانوی افواج نے بحیرہ احمر میں یمنی حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 21 ڈرونز اور میزائل مار گرائے

Published

on

US Navy destroyer USS Carney

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانیہ کی افواج نے منگل کو یمن کے حوثیوں کی طرف سے بین الاقوامی شپنگ لین کی جانب داغے گئے 21 ڈرونز اور میزائلوں کو جنوبی بحیرہ احمر میں مار گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 19 نومبر سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے راستوں پر حوثیوں کا یہ 26 واں حملہ ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج میں بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ افریقہ کے گرد طویل سفر کرنے کے بجائے مختلف شپنگ لائنوں نے آپریشن معطل کر دیا ہے۔

حوثیوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تنازعہ روکنے تک حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر خود ملیشیا گروپ کو نشانہ بنایا گیا تو وہ امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کریں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی اور برطانوی افواج نے 18 ڈرونز، دو اینٹی شپ کروز میزائل اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین