Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکی کانگریس نے لڑاکا جیٹ طیاروں کے انجنوں کی بھارت کی تیاری کی منظوری دے دی

Published

on

امریکی کانگریس نے بھارت کی سرکاری ملکیتی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ جی ای ایرو اسپیس کے معاہدے کے منظوری دے دی ہے، اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنی ہندوستانی فضائیہ کے لیے لڑاکا جیٹ انجن تیار بھارت میں تیار کرے گی۔

یہ معاہدہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جون میں وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے دورے کے دوران ہوا تھا۔

اب، امریکی کانگریس نے بھارت کے ساتھ جی ای جیٹ انجن کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کو اپنی منظوری دے دی ہے، جس سے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہوئی ہے، اس معاہدے میں ٹیکنالوجی کی بھارت منتقلی اور جیٹ انجنوں کی تیاری شامل ہے۔

اس معاہدے کے تحت، جی ای ایرو اسپیس F414 لڑاکا جیٹ انجنوں کی تیاری کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کا 80 فیصد ہندوستان کو منتقل کرے گا۔

اس ٹیکنالوجی کی منتقلی کا مقصد لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (LCA) MKII کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ اس معاہدے میں فضائیہ کے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ Mk2 پروگرام کے تحت ہندوستان میں جی ای ایرو اسپیس کے F414 انجنوں کی مشترکہ پیداوار شامل ہے۔

اس معاہدے میں 99 جیٹ انجنوں کی مشترکہ پیداوار بھی شامل ہے، جو ٹیکنالوجی کی منتقلی کی وجہ سے کم خرچ ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین