Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

امریکی وزیر دفاع نے خالد شیخ محمد اور دو ساتھیوں کی اعتراف جرم کی ڈیل منسوخ کردی

Published

on

9/11 mastermind Khalid Sheikh Mohammed and two associates plead guilty, Pentagon says

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دو ساتھیوں کی اعتراف جرم کی ڈیل منسوخ کردی ہے، گوانتانا مو جیل میں قید ان تینوں نے سزائے موت نہ دینے کے بدلے اعتراف جرم کی ڈیل کی تھی۔

اس سے پہلے بدھ کے روز پینٹاگون نے کہا تھا کہ ان تینوں کے ساتھ اعتراف جرم کی ڈیل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے لیکن اس کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

تاہم جمعہ کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس ڈیل کے بعد گوانتانا مو جیل عدالت کی نگران سوسن اسکیلیئر کی اتھارٹی ختم کردی ہے اور اختیارات خود سنبھال لیے ہیں۔ لائیڈ آسٹن نے ایک میمو میں لکھا کہ میں نے اپنی اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے، فوری طور پر، ان پری ٹرائل معاہدوں سے دستبردار ہوتا ہوں۔

ایوان نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ مینارٹی لیڈر مچ میک کونل سمیت کئی ری پبلکن ارکان کانگریس نے ان ڈیلز کی سختی سے مذمت کی تھی۔

خالد شیخ محمد گونتانامو جیل کے سب سے جانے پہچانے قیدی ہیں،یہ جیل 2002 میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے نائن الیون کے مشتبہ ملزموں کو قید رکھنے کے لیے قائم کی تھی۔

خالد شیخ محمد پر الزام ہے کہ وہ مسافر طیارے کو اغوا کر کے نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹاگون سے ٹکرانے کے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ نائن الیون حملوں میں 3 ہزار افراد مارے گئے تھے اور امریکا افغانستان میں دو دہائیوں پر محیط جنگ میں پھنس گیا تھا۔

اعتراف جرم ڈیل میں دیگر دو قیدی ولید محمد صالح مبارک بن عطش اور مصطفیٰ احمد آدم الحواسی شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین