Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکی فوج کی مشرق وسطیٰ میں غیرمعمولی نقل و حرکت، مزید 3 بحری جنگی جہاز، میرین یونٹ کی تعیناتی

Published

on

امریکا نے ایران کی طرف سے تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کی کوششوں کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی جہاز اور ہزاروں فوجی بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے جمعرات کو امریکا کے  یوایس ایس باتان ایمفیبئس گروپ اور 26 ویں میرین مہماتی یونٹ کی گلف ریجن میں تعیناتی کی منظوری دی۔

یوایس ایس باتان ایفیبئس گروپ تین جنگی بحری جہازوں پر مشتمل ہے جن میں باتان شپ بھی شامل ہے، جبکہ میرین مہماتی  یونٹ میں عمومی طور پر 2500 فوجی ہوتے ہیں۔

ایک اعلان میں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ تعیناتی "خطے میں مزید سمندری صلاحیت فراہم کرے گی۔ امریکی سنٹرل کمان کے اعلان میں بحری جنگی جہازوں کے نام نہیں بتائے گئے تاہم امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جہازوں اور فوجیوں کی تفصیلات شیئر کیں۔

یو ایس ایس باتان کے ساتھ مزید دو جنگی بحری جہاز یو ایس ایس میسا وردے اور یو ایس ایس کارٹر ہال شامل ہیں، امریکی بحریہ کا یہ گروپ نورفوک ورجینیا سے پچھلے ماہ روانہ ہوا تھا۔

اس سے پہلے امریکا نے اس خطے میں ایک ڈیسٹرائر یو ایس ایس تھامس ہڈنر اور کئی ایف 35 اور ایف 16 طیارے تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا کے اے 10 اٹیک ایئرکرافٹس بھی کئی ہفتوں سے ایرانی سرگرمیوں کے ردعمل میں خطے میں موجود ہیں،ایران نے اس ماہ آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی کوشش کی تھی اور ایک پر فائرنگ کی تھی۔

لڑاکا طیاروں کا مقصد آبی گزرگاہ سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو فضائی کور فراہم کرنا اور ایران کے لیے رکاوٹ کے طور پر علاقے میں فوج کی نمائش کو بڑھانا ہے۔

سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے کہا کہ اضافی فورسز "منفرد صلاحیتیں فراہم کرتی ہیں، جو خطے میں ہمارے شراکت دار ممالک کے ساتھ، بین الاقوامی تجارت کے آزادانہ بہاؤ کو مزید تحفظ فراہم کرتی ہیں اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھتی ہیں، اور خطے میں ایرانی عدم استحکام کی سرگرمیوں کو روکتی ہیں۔”

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین