پاکستان
امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی اپنے شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔
امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ٹریفک کی ممکنہ رکاوٹوں اور پابندیوں کی وجہ سے آج 10 مئی کے لیے تمام قونصلر ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔
امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور پاکستان بھر میں ہونے والے مظاہروں کی رپورٹس کی نگرانی کر رہا ہے۔
سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہیں کہ پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔ شناختی کاغذات اپنے پاس رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواستوں پر عمل کریں۔اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں اور اپ ڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا دیکھیں۔
کينیڈین سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ غیر متوقع سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے پاکستان میں انتہائی احتیاط برتیں۔ دہشت گردی، شہری بدامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے۔
کینیڈین سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا کہ نو مئی 2023 کو عدالت میں پیشی کے دوران ایک اہم عوامی شخصیت کی حالیہ گرفتاری کی وجہ سے پاکستان بھر میں مظاہرے متوقع ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کی صورت حال غیر متوقع ہے۔ اگر آپ پاکستان میں ہیں تو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے اور بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں۔ عوامی مقامات پر رہتے ہوئے ہمیشہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے آگاہ رہیں اور صورت حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے مقامی میڈیا دیکھتے رہیں۔
برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں چار سے زائد افراد کے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔ مزید بد امنی کا بھی امکان ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مظاہروں، لوگوں کے بڑے ہجوم اور سیاسی اجتماعات سے گریز کریں۔ مقامی خبروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر رہیں۔ اگر آپ احتجاج والی جگہ کے قریب ہیں تو کسی محفوظ جگہ پر چلے جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال