Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کرنسی سمگلنگ روکنے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کا استعمال

Published

on

کراچی ائیرپورٹ پرکرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز نے خصوصی تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کا استعمال شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز نےکراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرانسداد کرنسی اسمگلنگ مہم مزید سخت کردی، ائیرلائنز،نجی جیٹ،چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کرلیے۔

جناح ٹرمینل سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پرکرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کتوں کے خصوصی یونٹ سے مدد لی جارہی ہے،کارگو اورمسافروں کے سامان میں کرنسی کی نشاندہی کیلئے کتوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

ممکنہ خفیہ حصوں میں چھپی کرنسی کا پتہ لگانے کیلئے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام مقامی غیر ملکی ائیرلائنزکی بین الاقوامی پروازوں کی خصوصی جانچ کی جا رہی ہے،ڈالرودیگر کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز ہرنوعیت کے وسائل استعمال کررہا ہے۔

کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کتوں کی کارکردگی کے شاندارنتائج ملے ہیں،منشیات اوردیگرممنوعہ اشیا کی کراچی ائیرپورٹ پرروک تھام کے لیے کسٹمز کا یونٹ موجود ہے، کرنسی، بارود اور منشیات کا پتہ لگانے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کے الگ الگ اسکواڈ ہیں۔

کرنسی اورمنشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے الگ الگ تربیت یافتہ کتے اسکواڈ میں شامل ہیں، تربیت یافتہ کتے کرنسی کی روشنائی،کرنسی پر لگنے والے انسانی ہاتھوں کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین