Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عثمان ڈار سوشل میڈیا پر گھر والوں سے رابطے میں ہے، گرفتاری کے لیے گھر چھاپہ مارا، پولیس

Published

on

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس کی وضاحت سامنے آئی ہے۔

ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس نے عمر ڈار کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر پر ریڈ کیا، اشتہاری ملزم عمر ڈار مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورانِ ریڈ گھر پر موجود خواتین نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جو نامناسب تھا، خواتین پر پولیس تشدد کے الزامات لگائے گئے جو بے بنیاد ہیں۔

ڈی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر ڈار نے ریاست کے خلاف اقدامات کیے جس پر مقدمات درج کیے گئے، ملزم سوشل میڈیا پر گھر والوں سے رابطے میں ہے، معاملے کو سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین