پاکستان
اپوزیشن کے نازیبا اشارے، عظمیٰ بخاری پنجاب اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئیں
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے اپوزیشن بینچز پر نازیبا اشارے کرنے کا الزام عائد کیا اور بطور احتجاج اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ اشارے اپوشین بینچز میں موجود اراکین کی جانب سے کیے گئے تھے۔
ڈپٹی اسپیکر نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگرکسی نے نازیبا اشارے کئے ہیں تو کارروائی ہوگی، تمام کیمروں سے چیک کیا جائے گا۔