Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کے مقدمات میں فیصلے عدلیہ کا امتحان ہیں، بیرسٹر گوہر

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر رہا ہو جائیں گے، عدلیہ کا ٹیسٹ ہے کہ وہ  عمران خان کے کیسز پر کیا فیصلے دیتی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں انکو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب دے دیا ہے۔ عمران خان سے ہر ملاقات پر آتے ہوئے ہماری گاڑیاں روکی جاتی ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ملاقاتیوں کی راہ میں جس قدر ہوسکیں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔ عمران خان کی ایک کیس میں ضمانت ہوچکی ہے اب دو کیسز رہتے ہیں، ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، الیکشنز میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مہنگائی بڑھ رہی ہے دہشت گردی بھی بڑھ رہی ہے، اللہ اس ملک پر اپنا رحم فرمائے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین