پاکستان

ترکی کے نائب صدر کل پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

Published

on

ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز آج پاکستان پہنچیں گے،کل کراچی شپ یارڈ پرپاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے

ترکیہ کے نائب صدر کے ہمراہ ترکیہ کے نائب وزیردفاع بھی  ہوں گے،ان کے دورے کے حوالے سے کراچی ائیرپورٹ(ٹرمینل ون ) پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرلیے گئے۔

ترکیہ کے نائب صدر ترکش ایرلائن کی خصوصی پرواز ٹی کے 708 کے ذریعے کراچی لینڈ کرینگے، ترکیہ کے نائب صدر بدھ کی صبح پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی شپ یارڈ جائینگے۔

 پاک،ترکیہ تعاون کے تحت تیار ہونے والے جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version