Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

موبائل رجسٹریشن وین کی ویڈیو 4 ماہ پرانی، افغان مہاجرین سے تعلق غلط جوڑا گیا، ترجمان نادرا

Published

on

نادرا نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی موبائل رجسٹریشن وین(ایم آر وی)وڈیو 4ماہ پرانی قراردے دی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرویڈیوکوغیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈزبنانے سے جوڑاگیا۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پرگذشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین کو ایک بند جگہ پرپارک دکھایاگیا،وین میں نادراعملہ موجودتھاجبکہ قومی شناختی کارڈزپراسیس کے لیے وین کے اندر لوگوں کوبھی دکھایاگیا،مذکورہ ویڈیومیں نادراعملے اورایک پولیس اہل کارکے درمیان گفتگوبھی دکھائی گئی،ویڈیو کو افغان پناہ گزینوں کے مبینہ طورپرجعلی قومی شناختی کارڈز سے جوڑاگیا۔

نادراحکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاگیا،جس میں یہ کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کی وڈیوچار ماہ پرانی ہے جس میں مورخہ 20 جولائی 2023 کو مقامی لوگوں کی درخواست پرکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع اتحاد ٹاؤن کے خیبرچوک کے نزدیک ایک عمارت میں کھڑی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کو دکھایا گیا ہے۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ حقیقت میں یہ دوپہرکا وقت تھا،خراب موسم کے پیش نظر اس گاڑی کو نزدیکی عمارت میں پارک کیا گیا،اس موقع پر 6 افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید کی کارروائی مکمل کی گئی،جس میں مرد اورخواتین دونوں شامل تھے،اس دوران گشت پر موجود پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا اورانہوں نے نادرا عملے سےگاڑی کی موجودگی کا سبب دریافت کیا۔

نادراعملے کے تسلی بخش جواب کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے چلے گئے،نادرا کے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے ان کی لوکیشن سے متعلق تمام معلومات مل جاتی ہیں،جن کی روشنی میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نادرا ایک قومی ادارے کی حیثیت سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلاء یقینی بنانے کے لئے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے قومی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے،تاہم بعض شرپسند عناصر حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کے خلاف پروپیگنڈہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں،جو پاکستان کے قومی مفاد کے منافی ہےاورمذکورہ وڈیو بھی اسی مذموم پروپیگنڈہ کی ایک مثال ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین