Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

دفاعی سودوں میں گھپلے، ویتنام کے سابق کوسٹ گارڈز کمانڈر کو 16 سال قید

Published

on

ویتنام کی فوجی عدالت نے دفاعی سودوں میں 2 ملین ڈالر کے گھپلوں پر کوسٹ گارڈز کے سابق کمانڈر کو سولہ سال قید کی سزا سنادی۔

وائس آف ویتنام کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ نوئین وان سن کو 2.12 ملین ڈالر ( ویتنام کرنسی میں 50 ارب) گھپلوں کو ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے فوجی عدالت نے کہا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے کیونکہ اس سے دفاعی سروسز کی بدنامی ہوئی، نوئین وان سن کے چھ ساتھیوں کو بھی قید کی سزا سنائی گئی۔

ویتنام میں کرپشن کے خلاف جاری مہم میں اب تک کئی اعلیٰ عہدیداروں کو جیل بھجوایا جا چکا ہے، صدر اور نائب وزرا اعظم کو عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔

کمانڈر نوئین وان سن کے دیگر چھ ساتھیوں کو 10 سے 15 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں، ان سب کو پچھلے سال گرفتار کیا گیا تھا، نوئین وان سن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2015 سے 2020 کے درمیان دفاعی سودوں میں بڑی رقم کی ہیرا پھیری کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین