تازہ ترین

وکرانت میسی کی والدہ سکھ، والد کرسچن اور بھائی مسلمان

Published

on

میرے گھرانے میں سکھ ماں ، مسیحی باپ مسلمان بھائی اور ہندو بیوی ہے۔ “ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیاب فلم “ بارہویں فیل “ کے ہیرو وکرانت میسی نے اپنے بھائی کے مسلمان ہونے کا اعتراف کر کے حیران کر دیا۔

انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑے بھائی کا اسلامی نام معین ہے۔ میرے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کر لیا تھا اور میرے خاندان کو اسکے اسلام قبول کرنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور انہوں نے اس کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسے اسلام سے سکون ملتا ہے تووہ ضرور ایسا کرے۔

وکرانت کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے اسلام قبول کرنے پر البتہ ہمارے رشتہ داروں کی طرف سے کئی سوالات اٹھائے گئے لیکن میرے والد نے انہیں یہ کہہ کر خاموش کروا دیا کہ یہ ہمارا معاملہ ہے، انکا نہیں۔

وکرانت میسی نے اپنے گھر کے ماحول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ میرا گھرانہ کئی مذاہب کے لوگوں پر مشتمل ہے اور میں نے ہمیشہ اپنے گھر میں مذہب اور روحانیت پر بات کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ میری والدہ سکھ ہیں، والد چرچ میں جانے والے عیسائی مذہب کے پیروکار ہیں، میرا مذہب آپ کے سامنے ہے، جبکہ میری بیوی ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے ۔

وکرانت میسی کی فلم “ بارہویں فیل “ نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا ہے اور اس میں وکرانت کی اداکاری کو فلم بینوں نے لاجواب قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version