Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں فضائی آپریشن بند کردیا، آخری پرواز لندن روانہ

Published

on

بین الاقوامی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان سے فضائی آپریشن ختم کردیا، ورجن اٹلانٹک کی اسلام اباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے آخری پروازنے لندن ہیتھروکے لیے اڑان بھرلی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی فلائٹ VS379، B789 نے اتوار ایک بجکر آٹھ منٹ پر اسلام آباد سے لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری،ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ہوائی اڈے پر ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا۔

ورجن اٹلانٹک نے ابتداء میں 4 مانچسٹر کے لیے اور 3 لندن ہیتھرو کے لیے فلائٹس چلائیں،بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن ہیتھرو کے لیے 3 ہفتہ وار پروازیں چلانا شروع کردیں۔

اس دوران ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور لندن کے درمیان صارفین کو بہترین فضائی سفری خدمات فراہم کیں،سی او او/ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا،انھوں کہا امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین