پاکستان
اجرت بورڈ سندھ نے ہنرمند ورکرز کی کم از کم اجرت 33 ہزار 280 روپے مقرر کردی
اجرت بورڈ سندھ نے ہنر مند فیکڑی ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت 33ہزار 280 روپے مقرر کر دی.
فیکٹری مالکان ورکرز کو کم از کم اجرت دینے کے پابند ہو نگے ، فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔
سندھ اجرت بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار علی نظامانی کا کہنا ہے کہ ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 33280 روپے ہوگی، غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 32000 روپے ہوگی۔
ذوالفقار نظامانی کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان ورکرز کو کم از کم اجرت دینے کے پابند ہیں۔ اس فیصلے کے خلاف 14 دن کے اندر اعتراضات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ذوالفقار علی نظامانی نے کہا کہ کم از کم اجرت ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔