Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کر گئیں

Published

on

پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

آرٹس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان فلمی صنعت کے معروف ہیرو وحید مراد کی اہلیہ انتقال کرگئیں،صدرآرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں۔

سلمیٰ مراد انتہائی نفیس خاتون تھیں، سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا،سلمیٰ مراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،وحیدمراد کے صاحبزادے عادل مراد کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق وہ انتہئی دکھ کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ان کی والدہ سلمی مراد جمعے کی دوپہرکراچی میں انتقال کرگئیں،ان کی نمازجنازہ بعدنمازعصر ڈیفنس میں ادا کی جائیگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین