Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مری برفباری کے نظارے کے لیے جانا ہے؟ پہلے ضروری ہدایات جان لیں

Published

on

راولپنڈی سی ٹی او  آفس نے مری میں برف باری کا نظارہ دیکھنے آنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی مری کی موجودہ صورتحال و برف باری کے پیش نظر سیاح اچھی اور مکمل فٹ گاڑی کا انتخاب کریں۔

راولپنڈی سی ٹی او  آفس نے مری میں برف باری کا نظارہ دیکھنے آنے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری کی موجودہ صورتحال و برف باری کے پیش نظر سیاح اچھی اور مکمل فٹ گاڑی کا انتخاب کریں،مری میں صرف لائسنس ہولڈر ڈائیور کوداخلے کی اجازت دی جائے گی۔

سیاح گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اوراپنے ساتھ اضافی گرم کپڑے لائیں۔

دوران ڈرائیونگ گاڑی کے شیشے مکمل بند نہ رکھیں اس سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

سیاح غلط پارکنگ سے اجتناب کریں،مری میں محدود پارکنگ کی گنجائش ہےاسلام آباد ضلع انتظامیہ کے مطابق ایک مخصوص تعداد میں گاڑیاں کو 17میل سے مری جانے کی اجازت ہو گی۔

مقررہ کردہ تعداد سے زائد گاڑیاں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین