دنیا
وارن بفٹ نے مزید ساڑھے 4 ارب ڈالر سے زیادہ رقم عطیہ کردی، اب تک خیرات کی گئی رقم 51 ارب ڈالرز ہوگئی
امریکی مخیر شخصیت وارن بفٹ نے اپنی کمپنی برکشائر ہیتھ وے کے مزید 4.64 ارب ڈالر کے حصص پانچ خیراتی اداروں کو عطیہ کر دئیے جس کے بعد 2006 سے اب تک وارن بفٹ کی جانب سے خیرات کی گئی رقم مجموعی طور پر 51 ارب ڈالر ہو گئی۔
امریکا کے 92 سالہ ارب پتی تاجر نے سب سے بڑا خیراتی عطیہ بدھ کے روز دیا۔ وارن بفٹ نے 10.45 ملین ڈالرز بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے، یہ فاؤنڈیشن اب تک برشائر ہیتھ وے سے مجموعی طور پر 39 ارب ڈالر کے عطیات وصول کر چکی ہے۔
وارن بفٹ نے 1.05 ملین کے شیئرز سوزن تھامپسن بفٹ فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے ہیں یہ فاؤنڈیشن وارن بفٹ کی آنجہانی اہلیہ کے نام پر قائم ہے، اس کے علاوہ 2.2 ملین ڈالرز کے شیئرز اپنے بچوں ہاورڈ، سوزن اور پیٹر کے نام پر قائم تین خیراتی اداروں کو برابر برابر عطیہ کئے ہیں۔
وارن بفٹ بتدریج اپنی تمام دولت عطیہ کر رہے ہیں جو انہوں نے 1965 میں نبراسکا، اوماہا میں برکشائر کمپنی بنا کر کمئی۔ وارن بفٹ اب تک برکشائر میں اپنے نصف سے زیادہ شیئرز عطیہ کر چکے ہیں اس کے باوجود وہ 112.5 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
وارن بفٹ نے کہا کہ برکشائر نے کچھ غیرمعمولی نہیں کیا یہ سب اچھے اور مضبوط فیصلوں، امریکا کی دولت کمانے کی صلاحیت اور میری مجموعی دولت کا کمپاؤنڈ ایفیکٹ ہے۔
وارن بفٹ کی اہلیہ اور بچوں کے نام پر قائم خیراتی ادارے دنیا میں تولیدی صحت، غربت کے خاتمے، تنازعات کے حل اور پبلک سیفٹی کے لیے کام ر رہی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی