Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک کے وفادار ہیں، کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے، امیر حیدر ہوتی

Published

on

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ ملک کے وفادار ہیں، کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔

چمن میں اے این پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن چاہتے ہیں۔ افغانستان سے روزگار کےلیے صبح شام لوگ آتے جاتے ہیں۔

امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ یہاں تجارت بند کرنی ہے تو پہلے کارخانے یہاں لگائیں۔ سرحدوں سے متعلق پالیسی بنانے کا اختیار نگراں حکومت کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شفاف انتخابات ہونے چاہیئں، لوگ اسمبلیوں میں عوام کی طاقت سے جائیں۔

رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ قبولیت سے اسمبلی جائیں گے تو ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین