Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن دو صوبوں میں بدامنی ہے، کیا اس ماحول میں انتخابات ہو سکتے ہیں؟ فضل الرحمان

Published

on

جمعیت علما اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہ الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن ماحول بھی دیا جائے،2صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک اور لکی مروت میں پولیس نہیں،نوشہرہ میں جے یو آئی کے 3 لوگوں کو شہید کیا گیا،رات میں پولیس نہیں ہوتی،سارے علاقے مسلح لوگوں  کے ہاتھ میں ہوتے ہیں،بدامنی کی اس صورتحال میں کیاانتخابات ہوسکتےہیں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد ہوگیا ہے،کمیٹیاں بنائی ہیں،مسلم لیگ (ن) سےخیبرپختونخوا میں تعاون کریں گے،مسلم لیگ (ن) پنجاب میں ہمارے ساتھ تعاون کرے گی،مسلم لیگ (ن) سے اپنے اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے۔

سربراہ کے یو آئی ( ف) نے کہا کہ انتخابات میں برابری کا ماحول بنایا جائے،انتخابات میں جانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں،جووفاداریاں بدل رہے ہیں انہیں جبری طور پر پی ٹی آئی کا وفادار بنایا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی اور پارٹی کے اندرونی معاملے پر تبصرہ نہیں کروں گا،کسی کیلئے راہیں ہموارنہیں کی جاسکتیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین