تازہ ترین
ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، جسٹس بندیال کی عدالت میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینٹ الیکشن فراڈ ہیں، نو مئی واقعات کی عدالت میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، فوج ہماری ہے اور ہمیں بھی اپنی فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے مزید کہا کہ 2014 کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں۔2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔ نگران وزیر اعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائز عیسی چیف جسٹس نہیں بنتا نہ تو الیکشن ہوں گے اور نہ نواز شریف واپس آئے گا۔ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیوروکریسی میں ہے۔نو مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا۔ دو حکومتیں ہم نے انتخابات کیلئے تحلیل کیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے انتشار نہیں چاہتی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی