دنیا

ماسکو میں بغاوت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، امریکی انٹیلی جنس چیف کا روسی ہم منصب کو فون

Published

on

امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے روس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سرگئی ناریشکین کو فون کر کے یقین دلایا ہے کہ پچھلے ہفتے روس میں ہونے والی بغاوت میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔

نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل نے اس رابطے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس کی فارن انٹیلی جنس کے چیف اور سی آئی اے کے سربراہ کے درمیان فون رابطہ اسی ہفتے ہوا۔ روس میں بغاوت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان یہ اعلیٰ ترین سطح کا پہلا رابطہ ہے۔

روس کے نجی فوجی گروپ نے پچھل ہفتے اچانک بغاوت کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

امریکی صدر جو بائڈن نے کہا تھا کہ یہ بغاوت پیوٹن کے اپنے سسٹم کے اندر سے ہوئی اور امریکا یا اس کے اتحادیوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version