Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن چاہتے ہیں، عاجزی سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Published

on

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے لئے 5 بلین روپے ریلیز کرد یئے، 17ارب مجموعی بقایا جاتا تھے،میں ہر حال میں پہلے عاجزی کےساتھ صوبے کےلئے جنگ لڑتا رہونگا،اچھی بات ہے کہ وفاق میرے مونچھوں سے ڈرے،رمضان المبارک میں فورس لوڈشیڈنگ پر پابندی ہوگی، پیسکو چیف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سخری اور افطاری میں 3،3 گھنٹے بجلی فراہم کی جائےگی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میری کابینہ میں اگر کوئی ڈیلیورکرتا ہے تو وہ رہے گا نہیں کرتا، تو جائے گا،اگر میرٹ پر کوئی آتا ہے اور پارٹی کےلئے قربانیاں دینے والے ہوں تو اس میں کوئی مورثیت نہیں،جب تک کرسی پر بیٹھا ہوں صوبے کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،وفاق کو تجویز دی ہے کہ ہمیں بجلی اور گیس بقایاجات بلوں میں کمی کی صورت میں دیں،وفاق کو ہر حال میں واجبات دینے ہونگے ،اس پر بات کےلئے تیار ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم وفاق کےساتھ ورکنگ ریلیشن بنانا چاہتے ہیں،وفاق کو تجویز دیتے ہیں ہمیں فوری طور پر بقایاجات ادا کریں،مجھے اپنے عوام کے لئے فائدہ اور ریلیف دونوں چاہئیں، ہمارے 1510ارب روپے کے بقایاجات ہیں،ہم وفاق اور پورے ملک سستی بجلی اور گیس دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کی مراعات ختم کردی ہیں ،اگر کوئی بادشاہت کرنا چاہتا ہے تو اپنے پیسے سے کرے،ملک میں بادشاہت کا نظام تھا ،ہم نے اس کا خاتمہ کردیا،میڈیا میرے ساتھ تعاون کرکے عوام اور میرے درمیان پل کا کردار ادا کرے،کرپشن کےخلاف عوام میری ٹیم بننے ،رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں،اگر حق نہیں دیا جاتا تو پھر دوسرے راستے بھی استعمال کرینگے،وفاق سے اپنا حق بڑی عاجزی سے مانگ رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کےلئے سکیل ٹریننگ کا پروگرام شروع کرینگے ،بلا سود قرضے بھی دینگے،لنگر خانے بھی کھول رہے ہیں،ہسپتالوں میں رمضان دسترخوان لگائینگے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے باہر ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو بھی 10 ہزار روپے دینگے،رمضان المبارک پیکج کے تحت 8لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر 10ہزار روپے دے رہے ہیں،یکم رمضان المبارک سے صحت کارڈ شروع کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین