تازہ ترین
ہم تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی انکار کی وجہ بتائے، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم 3 آئینی ترامیم چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ترامیم سے انکارکی وجہ بتائے۔
آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے جارہے ہیں، ہمارا معاہدہ ن لیگ کے ساتھ ہوا ہے، ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیں بتائے کہ پیپلزپارٹی سے کیا طےہوا ہے، آج بھی ن لیگ سے مذاکرات ہورہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے یہ باتیں مسلم لیگ(ن) کےساتھ مذاکرات کے بعد کہیں۔
سربراہ متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ ہم اپنے لئے نہیں قوم کیلئے حصہ مانگ رہے ہیں، ہماری ٹیم کابینہ میں بیٹھے گی تو مسائل حل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو انتخاب نہیں قوم و اداروں کیلئے امتحان تھا، اب سیاسی قوتوں کا امتحان شروع ہورہا ہے۔
کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی مفادات کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا، ملک میں معاشی سے زیادہ نیتوں کا بحران نظر آتا ہے، امید ہے اعتماد بحال ہوگا تو سب ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی اور پانی کی فراہمی اور کچرا اٹھانا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا کام نہیں، جو کام جس کا ہے اس کو دیا جانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے لئے بہترین چوائس ہے، کراچی، حیدرآباد اور نواب شاہ کو دشمن شہر سمجھا جاتا ہے، انہوں نے جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ کا حشر کردیا ہے۔
عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں بھی انہوں نے خط لکھا تھا، پہلے بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کو خط کیوں لکھا جارہا ہے، عمران خان کس حیثیت سے خط لکھ رہے ہیں۔
عمران خان کی حکومت کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے میں تاخیر کس نے کی تھی، کہتے تھے بھوکے مر جائیں گےآئی ایم ایف نہیں جائیں گے، ہماری بات مان لی جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری حب وطنی پر سوالات اٹھتے ہیں، پی ٹی آئی والے حب وطنی کا سرٹیفکیٹ لے کر پیدا ہوئے ہیں، 9 مئی میں جو کچھ کیا گیا اس پر کوئی غداری کا مقدمہ نہیں بنا۔ 2018میں انتخابات کو کس نے چرایا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی