Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور قدرت اللہ کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، شعیب شاہین

Published

on

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر سزائیں دی گئیں۔الیکشن کمیشن اور فارم 47 والے جرائم کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار کیخلاف 7 لوگوں نے ایک جیسا بیان دیا۔ آج انصاف کے راستے میں رکاوٹ اور عدلیہ میں مداخلت ہو رہی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ ماضی قریب میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین اور قدرت اللہ نے انصاف کا قتل کیا۔ایسا کرنے والوں کے خلاف ریفرنس فائل کرنے جارہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے فارم 47 کی تصدیق کی اور اس بات کا اعتراف سابق کمشنر راولپنڈی نے بھی کیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے پوچھا گیا بتائیں کیسے جیتے ان کا کہنا تھا عدالت میں بتاؤں گا۔ہم فارم 45 کے تحت جیتے ہیں اور ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔

شعریب شاہین نے کہا کہ پاکستان میں انوسمنٹ نہیں ہو رہی ہے، پاکستان میں کیپیٹل فلائٹ ہو رہی ہے۔ کسانوں کو آئندہ سالوں کیلئے مشکلات میں ڈالا جارہا ہے۔ملک میں لائی گئی گندم میں ساڑھے 3 ارب کا گھپلا کیا گیا، اسکینڈل آنے کے باوجود نیب کیوں کاروائیاں نہیں کر رہی۔دبئی لیکس میں نواز شریف اور آصف زرداری اور محسن نقوی کی بیوی بھی شامل ہے لیکن تحقیقات اس بات کی کی جارہی ہیں کہ عمران خان کی تصویر کیسے لیک ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ جہاں چاہیں گے ہم وہاں اپنا پیسہ انوسٹ کریں گے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ جن لوگوں نے کمپنی کے نام پر یا بے نامی جائیدادیں بنائی ان کے نام نہیں آئے،25 سے 30 بلین ڈالرز ہیں جو ہمارے ملک کے دبئی میں پڑے ہوئے ہیں، ان لوگوں کی وجہ سے ملک کی اکانومی کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے،اگر بیرون ملک پڑے ہوئے پیسے واپس آ جائیں تو ڈالر 50 کا اور بجلی 3 سے 5 روپے یونٹ ہو جائے گی۔ہمارے ملک میں ڈنڈے کے زور پر نظریات کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین