Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 100، صوبائی اسمبلی کی 200 سیٹیں پکی ہیں، رانا ثنا

Published

on

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن سے پہلے سزا ہوگی یا بعد میں، معلوم نہیں، عمران خان کی نااہلی کے متعلق بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مردم شماری کرانے کے لیے سب کو متفق ہونا ہوگا،نواز شریف کی واپسی کا باقاعدہ اعلان ہوگا ابھی حتمی تاریخ نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کو گرفتار کرکے اسے اہمیت نہیں دینا چاہتے،9مئی کے واقعات میں جو ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہئے،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی ، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائیگا۔

رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں قومی اسمبلی کی 100، صوبائی اسمبلی کی 200 سیٹیں پکی ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کا استعمال ہوتا ہے۔

عدالتی معاملات پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج پر جو الزامات لگے وہی سپریم کورٹ، ہائیکورٹ ججز پر بھی ہیں،190 ملین پاونڈ واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہوگی۔

صحافی عمران ریاض کی گمشدگی کے متعلق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران ریاض کہاں پر ہیں، اللہ بہتر جانتا ہے،عمران ریاض کی فیملی نے ہمارے ساتھ رابطہ نہیں کیا،عمران ریاض کی فیملی رابطہ کرے تو مدد کے لیے تیار ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین