Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عمران خان کیا کرہا ہے، کیا نہیں؟ ہمیں غرض نہیں، ہمیں عوامی مسائل حل کرنے چاہئیں، بلاول بھٹو کا پارٹی ارکان سے خطاب

ہمیں ٹرانسفر، پوسٹنگ کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ ہمیں عوام کی آواز بننا ہوگا، چیف منسٹر سے 5 سالہ پروگرام شیئر کیا ہے،5 سالہ پروگرام پرعملدرآمد کرانا نمبرون ترجیح ہے

Published

on

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غریب عوام کو سولر کے ذریعے سستی بجلی فراہم کریں گے ہمیں سندھ پولیس پر مکمل بھروسہ ہے مزدور کارڈ شروع کیا ہے اراکین اسمبلی کا عوام سے رابطہ جاری رہنا چاہیے اراکین اسمبلی کو عوام کو وقت دینا پڑے گا، ہمیں محدود وسائل سے گورننس کو بہتر کرنا ہو گا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کیا کر رہا ہے، کیا نہیں، اس سے غرض نہیں، ہمیں عوامی مسائل حل کرنے چاہئیں۔ تمام وزرا کی کارکردگی کی رپورٹ لوں گا، ہر چھ ماہ میں کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، تمام منسٹرز عوام سے رابطوں کو یقینی بنائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، اب ہمیں ڈلیور کرنا چاہئے، عوام نفرت کی سیاست کی بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں، اب ہمیں ٹرانسفر، پوسٹنگ کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ ہمیں عوام کی آواز بننا ہوگا، چیف منسٹر سے 5 سالہ پروگرام شیئر کیا ہے، 5 سالہ پروگرام پرعملدرآمد کرانا نمبرون ترجیح ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریب عوام کو سولر کے ذریعے سستی بجلی فراہم کریں گے، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سولر پارکس بنائیں گے، ہم نے مزدور کارڈ شروع کیا ہے، کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ہر جگہ اچھے افسر لگائے جائیں، حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے وفاقی حکومت نے بجٹ میں پیسے رکھنے کا وعدہ کیا ہے، امید ہے وفاقی حکومت اپنا وعدہ پورا کرے گی، جانتا ہوں شہباز شریف اپنا وعدہ پورا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے، سندھ پولیس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا،جب اقتدار سنبھالا تو سندھ کے بہت سے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عروج پر تھیں، سندھ پولیس نے ایسے واقعات پر قابو پایا، امن وامان کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، امید ہے نئے ہوم منسٹران گروپس کو ٹارگٹ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ریاستی پالیسی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید ہتھیار آگئے ہیں، سندھ پولیس ان جرائم پیشہ افراد پر قابو پالے گی، مجھے سندھ پولیس پر مکمل بھروسہ ہے، اگر کوئی آفیسر بدنامی کا باعث بن رہا ہے تو اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کرپشن کو سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ کا منصوبہ جاری ہے، وفاق سے فنڈز نہ ملنے سے ہاؤسنگ کا منصوبہ متاثر ہو رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین