تازہ ترین
مذاکرات اوپر بیٹھے صاحب کریں گے تو ان سے مذاکرات کا کیا فائدہ؟ عمران خان، پارٹی میں دھڑے بندی پر ناراضی کا اظہار
جسٹس بندیال کے کہنے پر پی ڈی ایم سے مذاکرات کئے تو کہا گیا بڑے صاحب نے فیصلہ کیا ہے جب تک بندیال ہے الیکشن نہیں ہوں گے
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز سننے والے ججز پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بھی انہیں سات ہزار ارب قرض لینا ہوگا، پاکستان تو ڈوب چکا ہے۔ جب مذاکرات اوپر بیٹھے بڑے صاحب کرینگے تو پھر ان سے مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ پارٹی کو پیغام ہے گروپنگ ختم کرکے اکھٹی ہو جائے ورنہ سخت ایکشن لوں گا۔ یہ پاکستان کی زندگی اور موت کا فیصلہ ہے۔۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا کے جج نے لاہور ہائی کو بتایا کہ کیسے خفیہ ادارے نے اس پر دباو ڈالا اس جج کے گھر کی گیس کاٹ دی گئی، جو جج ہمیں انصاف دینے لگتا ہے اسے پریشرائز کیا جاتا ہے، جو صحافی پی ٹی ائی کے حق میں بولتا ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے، روف حسن پر حملہ کرکے اسکا منہ کاٹ دیا گیا،علی زمان پر تشدد کیا گیا،اس سب میں خفیہ ادارہ شامل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے فوجی اور پولیس ملازم روز شہید ہورہے ہیں،آئی ایس ائی کا کام ہمیں تحفظ دینا ہے،لیکن اسے پی ٹی ائی کو ختم ہرنے پر لگایا گیا ہے۔ چیف جسٹس کو پیغام ہے کہ وہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کروائیں۔ چیف جسٹس کے سامنے قانونی کی حکمرانی میں مداخلت ہو رہی ہے،ہمارا پارٹی دفتر توڑ دیا گیا ہے۔ قوم سرگودھا کے 1،اسلام اباد ہائیکورٹ کے 6،سپریم کورٹ کے 3ججز کو سلام پیش کرتی یے۔
عمران خان نے کہا کہ بجٹ کے مطابق ہم نے 13ہزار ارب کا ریونیو اکٹھا کرنا ہے،جس میں سے 9ہزار8سو ارب قرض کا سود ادا کرنا ہے، یہ ملک صرف سرمایہ کاری سے بچے گا،جو قانون کی حکمرانی سے ہی ائے گی، 50سال میں سب سے کم سرمایہ کاری اس سال آئی، ملک کا مستقبل اندھیرے میں چلا گیا یے،تنخواہ طبقہ پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے معاملہ پر غلط بیانی نہ کی جائے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، جسٹس بندیال کے کہنے پر پی ڈی ایم سے مذاکرات کئے تو کہا گیا بڑے صاحب نے فیصلہ کیا ہے جب تک بندیال ہے الیکشن نہیں ہوں گے، سیاستدان ہمیشہ مذاکرات میں ہی جاتا ہے،ہم نے مشرف دور میں بھی اس کے نمائندے سے مذاکرات کئے، حکومت سے نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پارٹی میں گروپنگ کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ سخت ایکشن لوں گا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب اپ کیا چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لئے نمائندہ مقرر کرے،تب اپ مذاکرات کریں گے؟ جس پر بانی پی ٹی ائی صحافی کے سوال کا جواب دیئے بغیر چلے گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی