تازہ ترین

سیاستدان اگر ایک دوسرے پر تنقید نہیں کریں گے تو کیا کریں گے؟ پشاور ہائیکورٹ

Published

on

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف ایم این اے شاندانہ گلزار کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، سماعت کے دوران جسٹس وقار احمد نے ریمارکیس دیئے کہ سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگائیں گے تو کیا کریں گے؟ عدالت عید کے بعد کیس سنے گی۔

پشاور ہائیکور ٹ میں تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے نوٹس کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار پر الزامات کیا ہیں؟ کیس میں آپ کو جلدی کیوں ہے؟ یہ تو ممبر قومی اسمبلی ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نوٹس کی کاپی عدالت میں پیش کی ،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ یہ جو الزامات ہیں، کسی پر تنقید کی ہے یا کچھ اور ہے، اگر الزامات ہیں تو ہم روزانہ ایک دوسرے پر کتنے الزامات لگاتے ہیں۔

جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ آپ نے بتایا کہ درخواست گزار نے سٹیٹ کےخلاف باتیں کی ہیں، لیکن نوٹس میں تو ایسا نہیں ہے، کیا سیاستدان پر کوئی تنقید نہیں کرے گا،سیاستدان ایک دوسرے پر تنقید نہیں کرینگے تو کیا کرینگے، ؟اگر یہاں کے وزیراعلیٰ پر وہاں سے کوئی تنقید کریں ، پھر یہاں ان کے خلاف انکوائری شروع کرے توپھر کیسا لگے گا ،لہٰذاآپ بھی برداشت کریں ان کو بھی برداشت کرنا چاہیئے تھا۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ یوٹیوبرز کو تھانے لےجاکر ملزمان کے انٹرویوز کئے جاتے ہیں لیکن عدالتیں اس پر تو نہیں چلتیں، سیاستدانوں کا تو کام ہی ایک دوسرے پر تنقید کرناہےْ

عدالت نے درخوست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس کو عید کے بعد سنیں گے۔

 

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version