Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مصطفیٰ کمال نے جب تعصب کارڈ کھیلنا ہو تو کہتے ہیں پیپلز پارٹی سے برا کوئی نہیں، میئر کراچی

Published

on

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ سندھ میں کوئی کام نہیں ہوا،مصطفیٰ کمال نے پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں،مصطفیٰ کمال نے کہا جتنا کام آصف زرداری کےدور میں ہوا کبھی نہیں ہوا،آپ کے مفاد میں ہوتا ہےتو کہتے ہیں آصف زرداری سے اچھا کوئی نہیں،جب تعصب کا کارڈ کھیلنا ہوتا ہے تو کہتے ہیں پیپلزپارٹی سے براکوئی نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج انکشاف ہوامصطفیٰ کمال نے کہا 300 ارب کراچی پر خرچ کئے، مصطفیٰ کمال کبھی کہتےہیں لندن میں بیٹھاشخص بہت براہےمگراسی کےکاموں کےگن گاتےہیں،2 دن قبل آپ دل کو جوڑنے کی بات کرتے ہیں، 2 دن بعد توڑنے کی،مصطفیٰ کمال نے 2دن پہلے کہا تھا ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ وقت بھی دیکھا جب آپ کے لوگوں کے حکم پر شہر بند ہو جاتا تھا،آج کوئی بندہ شہر بند نہیں کراسکتا،آج کراچی میں دہشت کا راج نہیں،بوری بند لاشیں نہیں ملتیں،ایم کیو ایم وہ دن بھول گئی جب دکانیں بند کراتے تھے،بھتہ لیتے تھے،خالد مقبول صدیقی تعصب کارڈ کھیلتے ہیں،مصطفیٰ کمال دلوں کو جوڑنے کی بات کرتےہیں،مصطفیٰ کمال کا کہنا  ان کادور گولڈن تھا،میں نے بہت کام کیا۔

میئرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2007 میں مصطفیٰ کمال میئر،وسیم اختر مشیر داخلہ تھے،کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی،چیف جسٹس کو نہیں آنے دیا گیا تھا،مصطفیٰ کمال کےدور میں محمود آباد کی زمین پر چائنہ کٹنگ کی گئی،خواجہ اظہارکے حلقے میں نالے پر چائنہ کٹنگ کی گئی،نالے پر 1200دکانیں اور دفاتر بناکر الاٹ کئےگئے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارکس کو ختم کردیں،چائنہ کٹنگ کردیں،یہ اچھے ہیں،60 ملی میٹر میں شہر بند ہوگیا تھا کیونکہ انہیں شہر بند کرنا آتا ہے،2022 میں کراچی میں 1150 ملی میٹر بارش ہوئی شہر بند نہیں ہوا،کے ایم سی،کے ڈی اے،واٹر بورڈ آپ کےپاس تھا کیا کیا؟آپ کے کارناموں سے نمٹنے کی آج بھی کوشش کررہے ہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 4:44 صبح

    mexico drug stores pharmacies: mexican pharmacy – mexican rx online

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین