Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سمندری طوفان کراچی اور بھارتی ریاست گجرات سے کب ٹکرائے گا، ممکنہ اثرات کیا ہوں گے؟

Published

on

Cyclone moved westwards away from the coast of Pakistan, rains with strong winds are expected in Karachi, Hyderabad, Badin, Thatta.

طاقتور سمندری طوفان، بائپرجوئے، پاکستان اور بھارت کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے، اس طوفان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیا ہو سکتا ہے اور دونوں ملکوں کی حکومتوں نے اب تک کیا ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔

ساحلوں سے ٹکراؤ

انتہائی شدید نوعیت کا طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے، جو بھارتی ریاست گجرات کی بندرگاہ منڈوی اور کراچی کے درمیان ساحلوں سے آج ( جمعرات) شام ٹکرائے گا۔

ہوا کی رفتار

طوفان میں ہوا کی زیادہ سے زیادہ مستقل رفتار  115-125 کلومیٹر (71-78 میل) فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جو 140 کلومیٹر (87 میل) فی گھنٹہ کی رفتار تک بھی جا سکتی ہے۔

طوفان کی موجودہ پوزیشن

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان گجرات کی جاکھوا بندرگاہ سے 180 کلومیٹر ( 122 میل) دور ہے، جبکہ پاکستان کے جنوبی شہر کراچی سے اس کا فاصلہ 270 کلومیٹر ( 168 میل) ہے۔

ہلاکتیں

بھارتی علاقے میں سمندری طوفان سے پیدا موسمی حالات کی وجہ سے اب تک سات ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ان میں سمندریہ لہروں کے ساتھ چار لڑکوں کے ڈوب جانے اور دیواریں گرنے سے لوگوں کی اموات کے واقعات شامل ہیں۔

انخلا

بھارت نے گجرات کے ساحلی علاقوں سے اب تک 75 ہزار افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

پاکستان نے اب تک 62 ہزار افراد کو انتہائی خطرے کے مقامات سے محفوظ علاقوں میں منتقل کیا ہے۔

تباہی سے بچاؤ کے اقدامات

بھارتی ریاست گجرات میں ماہی گیری پر پابندی لگا کر ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بلایا جا چکا ہے۔

ریاست میں سکول بند کر دئیے گئے ہیں۔

تمام تیل تنصیبات اور بندرگاہوں پر آپریشنز معطل کر دئیے گئے ہیں۔

اب تک 67 ٹرینیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

گجرات میں عوام کو ساحلوں پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

بھارت کی مرکزی حکومت اور گجرات کی ریاستی حکومت کی 30 ٹیمیں ڈیزاسٹر رسپانس کے لکیے تعینات کی گئی ہیں۔

پاکستان

کراچی ، بدین، ٹھٹھہ اور میر پور خاص میں ہسپتال ہائی الرٹ ہیں۔

سکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں حکام ہائی الرٹ ہیں اور ہنگامی تدابیر کی جا رہی ہیں۔

سندھ کے ہوائی اڈوں پر طیاروں کی لینڈنگ کا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین