Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جہاں مرضی کے ووٹ وہاں سینیٹ الیکشن کرا رہے ہیں، احمد خان بھچر

Published

on

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ پنجاب میں سینٹ کا الیکشن ہو رہا مگر پشاور میں ملتوی کر دیا گیا، جہاں سے مرضی کے رزلٹ ملے وہاں الیکشن کروا رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہا کہ فارم 47 کا ڈرامہ ان کا آج واضح ہوگیا ہے، چھ ججز کے خط پر لارجر بینچ بنا چاہیے، عمران خان کو رہا کرنے کے بغیر ملک سے انارگی ختم نہیں ہوگی۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عدالتوں اور اسمبلیوں کو بھی دیکھ لیا، اب سٹرکوں پر آنے کے علاؤہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم نے بطور احتجاج الیکشن میں حصہ لیا، حکومت اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے،عوام نے مینڈیٹ دیا پی ٹی آئی کو اور فارم 47 سے چھینا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین