پاکستان
مریم نواز کی کابینہ کے لیے کن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے؟
پنجاب کابینہ کی تشکیل 2 مراحل میں کئے جانے کا امکان ہے،پہلے مرحلے میں 15 سے 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کا ناموں پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے،مسلم لیگ ن سے 12، مسلم لیگ ق سے 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر کو وزیربنایا جائےگا،بلال یاسین، میاں مجتبیٰ شجاع ،عظمی ٰبخاری کو بھی وزیر بنایاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک فیصل ایوب کھوکھر ،سردار شیر علی گورچانی ،احمد خان لغاری پنجاب کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں،راحیلہ خادم حسین ،کرنل (ر) محمد ایوب خان پنجاب کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک آصف بھا، اختر بوسال، میاں یاور زمان دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوں گے، فدا حسین، ملک اسد کھوکھر کو بھی دوسرے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ پنجاب کابینہ میں شامل ہوں گے،مسلم لیگ ق سے چودھری شافع حسین کو پنجاب کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور